71

گوہر خان اور زید دربار کی دلچسپ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کی شوہر زید دربار کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ گوہر خان نے شوہر زید دربار کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستانی ننھے وی لاگر شیراز کے جملوں پر لپسنگ کررہی ہیں۔

گوہر خان، زید سے پوچھتی ہیں کہ ’آپ نے جواب صحیح لکھا تھا، شوہر کہتے ہیں کہ ’ہاں۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’پھر فیل کیوں ہوگئے یار۔‘

زید کہتے ہیں کہ ’پتا نہیں۔‘ اداکارہ کہتی ہیں کہ ’کوئی بات نہیں، آپ نے جواب اچھا لکھا ہوگا، ٹیچر نے سوال غلط لکھا ہوگا، ٹھیک ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں