56

کیا گھر کے اندر بھی دفعہ 144 نافذ ہے؟ زرتاج گل کی ویڈیو وائرل

ڈی جی خان : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل اپنے گھر کے باہر کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ پولیس سے سوال کر رہی ہے کیا گھر کے اندر بھی دفعہ 144 نافذ ہے؟

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرمیں دفعہ 14 کے نفاذ کے معاملے پر ڈی جی خان میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سوشل میڈیا پر اپنے گھر کے باہر کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے رہنما پی ٹی آئی ڈیرہ غازی خان میں چوٹی کے علاقے میں اپنے فارم ہاؤس پہنچیں تو پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔

ویڈیو میں وہ پولیس سے پوچھ رہی ہیں کہ کیا گھر کے اندر بھی دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے؟

خیال رہے لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر شہر بھر میں کارکنوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا تھا، تاہم بعد ازاں تحریک انصاف نے احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں