59

ایلون مسک کی بیٹی نے والد کو بے نقاب کردیا

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی نے اپنے ہی والد پر سنگین الزامات لگادیئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی 20 سالہ ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن کا کہنا تھا کہ والد نے میرے ساتھ سرد مہری کے ساتھ ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہوا تھا۔

ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ والد بچپن میں میرے نسوانی رویے کی وجہ سے ہراساں کرتے تھے اور مردانہ رویہ اپنانے کیلئے زور دیتے تھے۔

ویوین جینا ولسن کا کہنا تھا کہ اپنے حالیہ بیانات میں ایلون مسک نے مجھے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، میں جس کا جواب دینے کا پورا حق رکھتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ میں کچھ نہیں کہوں گی اور سب کچھ ایسے ہی چھوڑ دوں گی مگر ایسا نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان کی بیٹی لڑکی نہیں ہے اور ’ووک مائنڈ وائرس‘ نے ان کے بیٹے کو ماردیا ہے، اور انہیں ٹرانسجینڈر کے علاج کے بارے میں دھوکے میں رکھا گیا تھا۔

ویوین نے کہا کہ ایلون مسک نے ان کے علاج کی منظوری جان بوجھ کر دی تھی اور انہیں کسی نے دھوکہ نہیں دیا۔

ویوین نے کہا کہ میں نے تقریباً 4 سال سے اپنے والد سے بات نہیں کی اور میں زندگی کے فیصلے خود کرنا چاہتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں