tickersانٹر نیشنلپاکستانکرکٹہماری ٹیم
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں ماہ کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی طرف سے سوشل میڈیا پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے اگست کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آل راونڈر شاداب خان کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے،مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے تیسرا نام ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن کا ہے۔
دونوں کھلاڑیوں نے ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ کپتان بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ شاداب خان نے 6.4 اوورز میں 27 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا تھا،کپتان بابر اعظم اس سے پہلے 2 مرتبہ ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔