tickersانٹر نیشنلبلاگدلچسپ و عجیبصحتکرکٹ

کرکٹر کےکیچ لیتے ہوئے 4 دانت ٹوٹ گئے، اسپتال منتقل

لنکا پریمیئر لیگ میں سری لنکن آل راؤنڈر چمیکا کرونارتنے نے شاندار کیچ پکڑا لیکن جواب میں اپنے 4 دانت تڑوا بیٹھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایل پی ایل کی ٹیموں کینڈی فیلکنز اور گال گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں کینڈی فیلکنز کی نمائندگی کرنے والے چمیکا کرونارتنے بیٹر کی جانب سے اونچا شاٹ کھیلنے پر ہوا میں جاتی گیند کو پکڑنے کے لیے بھاگے۔

چمیکا کے علاوہ دو مزید فیلڈرز کیچ پکڑنے کے لیے آئے لیکن کرونارتنے نے کیچ کرلیا لیکن ساتھ ہی اپنے چہرہ بھی پکڑ لیا۔گیند سیدھا آکر چمیکا کے جبڑے پر لگی جس کے باعث کرکٹر کے 4 دانت ٹوٹ گئے، اسٹیڈیم سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کرکٹر کے منہ سے خون نکلتا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چمیکا کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کا آپریشن کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
Close