tickersانٹر نیشنلبلاگپاکستانکرکٹ

بین سٹوکس کا سیلاب زدگان کیلئے عطیہ کا اعلان، وزیراعظم کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی جانب سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایات کا مظہر قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلش کپتان بین سٹوکس کی جانب سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کرنے کا اعلان انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایات کا مظہر ہے۔

 بین اسٹوکس کا ٹیسٹ سیریز میں میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ سیریز میں اپنی میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ تاریخی سیریز کے لیے پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں، 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کے لیے سب پر جوش ہیں، پاکستان میں سیلاب سے بہت لوگ متاثر ہیں۔

بین اسٹوکس کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے کھیل نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، اب ہماری باری کے ہم لوگوں کے لیے کچھ کریں، امید ہے بے سہارا لوگوں کے کام آ سکوں گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
Close