tickersبلاگپاکستانعلاقائی

ایک سال کے دوران لاہور ٹریفک پولیس نے کتنے چالان کیے؟ اعدادوشمار جاری

لاہور: ٹریفک پولیس نے سال 2021 میں قوانین کی خلاف ورزیوں پر سال 2021 میں مجموعی طور پر 39 لاکھ 30 ہزار وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 04 لاکھ 46 ہزار 983 چنگ چی رکشوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، 02 لاکھ 25 ہزار 186 کاروں جبکہ 01 لاکھ 14 ہزار کمرشل گاڑیوں کے چالان ہوئے۔02 لاکھ 62 ہزار گڈز ٹرانسپورٹ، 08 ہزار 388 فلائنگ کوچز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔01 لاکھ 38 ہزار پک اپ، 52 ہزار وینز، 51 ہزار 945 ٹرکوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔17 ہزار ٹریکٹر ٹرالی اور 15 ہزار ٹرالرز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق معمولی خلاف ورزیوں پر 01 کروڑ سے زائد وائیلٹرز کو ایجوکیٹ کیا گیا۔چالان کا مقصد ریونیو اکھٹا کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی اصلاح کرنا مقصود ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close