tickersبلاگپاکستاندلچسپ و عجیبعلاقائی

کراچی کے شہر یوں کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری

کراچی :نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 7 پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ، کے الیکٹرک کی جانب سے پانچ روپے سے زائد اضافہ کرنے کی درخواست دی گئی تھی ۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق  کے الیکٹرک کی فی یونٹ پانچ روپے سے زائد اضافے کی درخواست مسترد کر دی گئی تاہم ایک روپے سات پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ،  بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کیلئے کیا گیا ہے ، اضافے سے صارفین پر ایک ارب 91 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close