tickersانٹرٹینمنٹبلاگخواتین سپیشلعلاقائیکالم نگار (روزنامہ سحر)

اداکارہ مریم نور شیخ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نور شیخ نے شادی کر لی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے کامیڈی ڈرامہ سیریل ’عشق جلیبی‘ کی اداکارہ مریم نور شیخ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، مریم نور کے دلہا میاں فلائٹ  انسٹرکٹر ہیں جن کا نام اسماعیل بٹ ہے۔

اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔اِن تصاویر کو دیکھ کر اُن کے مداح بے حد خوش ہیں اور کمنٹ سیکشن میں مریم نور کو مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نور نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آئندہ ماہ (دسمبر) میں شادی کا اعلان کیا تھا جبکہ اس پوسٹ میں انہوں نے شادی کی تاریخ شیئر نہیں کی تھی.

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
Close