tickersانٹر نیشنلبلاگکرکٹ

محمد حفیظ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ

سابق ٹی ٹونٹی کپتان ٹیسٹ کرکٹ سے 2018ء میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیاہے ۔ 17 اکتوبر 1980ء کو سرگودھا میں پیدا ہونے والے 41 سالہ محمد حفیظ نے 3 اپریل 2003ء کو شارجہ میں زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا بین الااقومی ون ڈے کھیلا، اگست 2003ء میں انھوں نے نینشنل سٹیڈیم، کراچی میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 28 اگست 2006ء کو برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف انضمام الحق کی قیادت میں جب پاکستان نے اپنا پہلا بین الااقومی ٹی 20 کھیلا تو محمد حفیظ اس ٹیم میں بھی شامل تھے۔

محمد حفیظ نے ایک ٹیسٹ ،2 ون ڈے اور 29 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔ میچ فکسنگ اور ڈسپلن کے حوالے سے محمد حفیظ کو پاکستان کرکٹ میں نمایاں مقام حاصل رہا ۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ سے 2018ء میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور اس وقت صرف محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ محمد حفیظ نے 2003ء سے 2021ء تک 392 بین الاقوامی میچز میں 12789رنز بنائے اور 253 وکٹیں حاصل کیں، محمد حفیظ پاکستان کے لیے 3 آئی سی سی ورلڈ کپ اور 6 ٹی 20ورلڈ کپ کھیلے۔ 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close