tickersانٹرٹینمنٹبلاگپاکستانخواتین سپیشلدلچسپ و عجیبصحتعلاقائیکرائم و کورٹس

پاکستانی اداکارہ علیزے نے سگریٹ نوشی کی ویڈیو لیک ہونے پر ایف آئی اے سے رجوع کرلیا

پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے اپنی سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں گاڑی میں سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا جب کہ یہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بنائی گئی تھی۔علیزے شاہ نے ویڈیو کے وائرل ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ڈائریکٹر عمران ریاض نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کسی کی بھی اجازت کے بغیر اس کی تصویر لینا یا ویڈیو بنانا، اپ لوڈ کرنا، مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنا، ٹویٹ کرنا، ری ٹوئٹ کرنا جیسا کہ ابھی اداکارہ علیزے شاہ کے کیس میں ہوا ہے یہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے زمرے میں آتا ہے اور یہ ایک جرم ہے۔ایسا کرنے والے کو تین سال تک کی سزا یا 10 لاکھ روپے جرمانہ یا یہ دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں لہٰذا احتیاط کریں۔ یاد رہے کہ علیزے شاہ کی کار میں بیٹھے ہوئے سگریٹ پینے کی ویڈیو تین دن قبل 29 دسمبر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ مختصر ویڈیو میں علیزے شاہ کو کار میں بیٹھے ہوئے سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا تھا۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد علیزے شاہ کا نام ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ بھی کرنے لگا اور ان کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو کو متعدد شوبز ویب سائٹس پیجز کے علاوہ عام افراد نے بھی شیئر کیا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علیزے شاہ پر نہ صرف تنقید کی گئی بلکہ ان کے لیے نامناسب زبان کا استعمال بھی کیا گیا۔ 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close