tickersبلاگدلچسپ و عجیبصحت

دوران پرواز خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے ٹوائلٹ میں قرنطینہ کیلئے بند کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں دوران پرواز ایک خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عملے نے اسے ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں قرنطینہ کے لیے بند کر دیا۔سی این این کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ آئس لینڈ ایئر کی امریکی شہر شکاگو سے آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکیاوک جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کا تعلق شکاگو سے تھا۔ اس کی شناخت مریسا فوشیو کے نام سے ہوئی ہے۔

 مریسا فوشیو نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے پرواز سے قبل 2پی سی آر اور 5ریپڈ ٹیسٹ کرائے تھے اوران سب کا نتیجہ منفی آیا تھا۔ تاہم پرواز کے اڑان بھرنے کے ایک گھنٹے بعد اس کے گلے میں دُکھن ہونے لگی اور شدید تھکاوٹ بھی محسوس ہونے لگی جس پر وہ فکر مند ہو گئی اور ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا اور اس بار نتیجہ حیران کن طور پر مثبت آ گیا۔

مریسا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہوائی جہاز کے عملے نے اگلے تین گھنٹے سے زائد وقت کے لیے اسے ہوائی جہاز کے ٹوائلٹ میں بند کر دیا۔ مریسا کا کہنا تھا کہ اس نے دوبار کورونا کی ویکسین لگوانے ساتھ ساتھ بوسٹر بھی لے رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہوائی جہاز نے جیسے ہی آئس لینڈ میں لینڈ نگ کی، مریسا کو ایئرپورٹ سے سیدھا قرنطینہ مرکز پہنچا دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close