کرکٹ

جنوبی افریقا کیخلاف کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کی رینکنگ میں 2 درجے ترقی ہوگئی۔

 https://www.facebook.com/v2.3/plugins/quote.php?app_id=770767426360150&channel=https%3A%2F%2Fstaticxx.facebook.com%2Fx%2Fconnect%2Fxd_arbiter%2F%3Fversion%3D46%23cb%3Df1da0ab5be17d38%26domain%3Dwww.express.pk%26origin%3Dhttps%253A%252F%252Fwww.express.pk%252Ff2d5afed9be35b%26relation%3Dparent.parent&container_width=1349&href=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2140574%2F16%2F&locale=en_US&sdk=joey

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ میں پاکستان 2 درجے کی بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ساتویں نمبر پر تھا۔ کراچی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پاکستان کے پوائنٹس میں بہتری آئی اور اب قومی ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ 90 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔https://platform.twitter.com/embed/index.html?dnt=false&embedId=twitter-widget-0&frame=false&hideCard=false&hideThread=false&id=1358708348334477313&lang=en&origin=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2140574%2F16&siteScreenName=ExpressNewsPK&theme=light&widgetsVersion=ed20a2b%3A1601588405575&width=500px

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ بدستور پہلے نمبر پر ہے جب کہ بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلادیش نویں نمبر پر موجود ہے۔

google.com, pub-9821533189288546, DIRECT, f08c47fec0942fa0
Show More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close