انٹرٹینمنٹبلاگدلچسپ و عجیب

شاہ رخ خان کی فلم ” پٹھان “ کی شوٹنگ کے دوران معاون ہدایت کار نے معروف ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کو تھپڑ مار دیا اور پھر ۔۔ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

شاہ رخ خان کی فلم ” پٹھان “ کی شوٹنگ کے دوران معاون ہدایت کار نے معروف ڈائریکٹر سدھارتھ آنند کو تھپڑ مار دیا اور پھر ۔۔ انتہائی حیران کن خبر آ گئی 

 ممبئی بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم ” پٹھان“ کی شوٹنگ کے دوران نہایت ہی افسوسنا ک واقعہ پیش آیاہے ، ہدایت کار اور معاون ہدایت کار کے درمیان گالم گلوچ ہوئی اور پھر دونوں ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے جس کے باعث شوٹنگ روک دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ” پٹھان “ کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند اور معاون ہدایت کار کے درمیان جھگڑے کا آغاز موبائل فون کے استعمال پر ہوا ۔دراصل یہ واقعہ کچھ اس طرح سے پیش آیا کہ پٹھان کے ہدایت کار سدھارتھ شوٹنگ کے دوران کسی بھی کریو ممبر کو موبائل فون استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں اور عمومی طور پر تمام موبائل فونز ایک الگ جگہ پر رکھ دیئے جاتے ہیں تاکہ کام پر دیہان دیا جا سکے لیکن معاون ہدایت کارنے سدھارتھ آنند کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے موبائل فون کا استعمال جاری رکھا۔

سدھارتھ آنند نے اپنے معاون ہدایت کار کا یہ عمل کچھ دیر تو برداشت کی لیکن پھر انہیں فون رکھنے کی ہدایت کی جس پر تلخ کلامی ہو گئی ، وہاں موجود عملے نے تلخ کلامی کو آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے مداخلت کی لیکن ناکام رہے ۔ معاملہ ہاتھا پائی پر اس وقت پہنچا جب معاون ہدایت کارنے سدھارتھ کو گالیاں دینا شروع کر دیں جس کو سن کر سدھارتھ آگ بگولہ ہو گئے او ر معاون ہدایت کار کو تھپڑ دے مارا ۔ 

سدھارتھ آنند سے تھپڑ پڑنے کے بعد معاون ہدایت کار شدید غصے میں آگئے اور لپک پڑے ، انہوں نے بھی جواب میں سدھارتھ آنند کو تھپڑ دے مارا ، اس واقعہ کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی اور معاون ہدایت کار کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا ۔

google.com, pub-9821533189288546, DIRECT, f08c47fec0942fa0
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close