پاکستانکرکٹ

سمیع چوہدری کا کالم: اگر مصباح کو گھر بھیج دیا جائے؟

سمیع چوہدری کا کالم: اگر مصباح کو گھر بھیج دیا جائے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ اس وقت گہرے پانیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ادارے کے دو بڑوں، احسان مانی اور وسیم خان کے درمیان اختلافات کی خبریں گرم ہیں۔

دروغ بر گردنِ راوی لیکن اگر ان خبروں میں کچھ بھی صداقت ہے تو یہ پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی اچھا شگون نہیں ہے۔

پچھلے ڈیڑھ سال میں قومی ٹیم کی فتوحات گھٹتی گئی ہیں اور ناکامیوں کی داستانیں متواتر بڑھتی جا رہی ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ جس ’تبدیلی‘ کا بیڑا اٹھایا گیا تھا، اسے اپنے اثرات ظاہر کرنے کے لیے وقت کتنا دیا گیا؟

عمران خان جب کپتان تھے، تب سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خلاف تھے اور اقتدار ملتے ہی اُنھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا ڈھانچہ متعارف کروا دیا۔ کرکٹ کی کوالٹی کو تو اس سے جو فائدہ ہوا، سو ہوا مگر کئی کرکٹرز کے چولہے بجھ گئے۔

google.com, pub-9821533189288546, DIRECT, f08c47fec0942fa0
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close