tickersانٹر نیشنلبلاگپاکستاندلچسپ و عجیبکرکٹہماری ٹیم

راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست کے بعد بابر اعظم کا اہم بیان

راولپنڈی: ٹیسٹ میں شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ ہمارا میچ جیتنے کا پورا پلان تھا ڈرا کرنے کی کوئی پلاننگ نہیں تھی،ہم نے اپنی کوشش کی مگر تیزی سے وکٹیں گرنے سے مشکلات ہوتی ہیں۔

راولپنڈی میں انگلش ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ ہر ٹیم کا کھیلنے کااپنا انداز ہوتا ہے ،صورتحال کے حساب سے کھیلنا پڑتا ہے،ہر ٹیم کا اپنا اپنا پلان ہوتا ہے کھیلنے کی ہم نے کوشش بھی کی۔

 ان کاکہناتھا کہ ہم فنش اچھا نہیں کر پا رہے،پچ پر ہمارا اچھا ان پٹ تھا، کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ پچ ہمیں ویسی نہیں ملی، موسم کا بھی اس میں کچھ حصہ تھا،آغا اور اظہر علی کے آو¿ٹ ہونے کے بعد لگا کہ میچ میں ہم نیچے جا رہے ہیں،نسیم شاہ اور محمد علی نے اچھا کھیلا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
Close