کاروبار

سونے کی قیمت پھر تیزی سے بڑھنے لگی، فی تولہ 800 روپے مہنگا

لاہور: (ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھنے لگی، رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 800 اور 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگی، فی اونس سونے کی قیمت میں 21 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1887 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 108 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اونچائی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے کے بعد 1200 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے اضافے کے بعد 1 ہزار 28روپے ہو گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close