پاکستان

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد: (گرین نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ اے پی سی کے بعد کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی نوید قمر بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں مولانا راشد سومرو، مولانا عبیدالرحمان اور اسلم غوری شامل تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close