انٹر نیشنل

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا حملہ، پاکستان کی جانب سے شدید مذمت

اسلام آباد: (گرین نیوز) پاکستان کی جانب سے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے سے سعودی عرب کے علاقے جیران میں شہری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ حوثی باغیوں کے حملے میں سویلین بھی زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی، اس کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close