کرائم و کورٹس

5 اوباشوں کی شوہر کے سامنے خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی

فیروز والا : (گرین نیوز) لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر زیادتی کیس کے بعد ایک اور زیادتی کیس کا واقعہ سامنے آیا ہے، فیروزوالہ پولیس چوکی کالا شاہ کا کو کے قریب خدا کی بستی میں 5 اوباشوں نے شوہرکے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے محمد وارث بیوی رانی بی بی کے ساتھ گھر جا رہا تھا کہ 5 اوباشوں نے گن پوائنٹ پر روک کر خاوند کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

فیروزوالہ پولیس تھانہ فیروزوالہ نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر سانحہ موٹروے کی وجہ سے ایف آئی آر سیل کر کے معاملے کو دبانے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق ایس پی اور ڈی ایس پی کی جانب سے مدعی وارث کو ملزمان سے مک مکا پر مجبور کیا جا رہا ہے،

فیروزوالہ گرین نیوز نے خاتون کا میڈیکل حاصل کرلیا ۔ فیروزوالہ ایس ایچ او عامر محبوب مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر سیل کر دی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close