پاکستان

صوبائی دارالحکومت لاہور میں صفائی کے مسئلہ نے پھر سر اٹھا لیا

لاہور: (گرین نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے درجنوں علاقوں میں کچرے کے ڈھیر پڑے رہنا معمول بن گیا۔ تعفن اور بدبو نے شہریوں کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی۔

تفصیل کے مطابق دعوے بڑے بڑے عمل ندارد، کلین پاکستان کا وعدہ بھی پورا نہ ہوا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کچرے کے ڈھیر پڑے رہنا معمول بن گیا۔

گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ اتنا کہ گندگی کے لیے رکھے کنٹینرز بھی چھوٹے پڑ گئے۔ تعفن اور بدبو نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ لاہور کے کئی علاقے کوڑے سے اٹ چکے ہیں۔ پورا شہر کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

صفائی انتظامات بارے گنجان آباد علاقوں کے حالات بدتر ہو چکے ہیں۔ گلی محلوں میں پڑی گندگی انتظامیہ کو منہ چڑا رہی ہے۔ باغبانپورہ، گڑھی شاہو اور دیگر شہری علاقوں میں بھی صفائی انتظامات دکھائی نہیں دے رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کے دعوے تو بڑے بڑے کئے جاتے ہیں، مگر عملدرآمد دکھائی نہیں دیتا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں اور سٹاف کی کمی کی وجہ سے کچھ مشکلات ہیں، جلد حالات معمول پر آ جائیں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close