پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، دہشتگردوں کا سرغنہ احسان اللہ سنڑے ہلاک

راولپنڈی: (گرین نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہشتگردوں کے سرغنہ احسان اللہ سنڑے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ احسان اللہ سنڑے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران مارا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ احسان اللہ سنڑے شکتو کے علاقے میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔ ان دہشتگردی کارروائیوں میں لیفٹنینٹ ناصر کیپٹن صبیح اور جوان شہید ہوئے۔ یہ دہشتگرد خفیہ معلومات پر کئے گئے آپریشن کے دوران ہلاک ہوا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close