کرائم و کورٹس

لاہور: ڈاکوؤں نے موٹروے پرخاتون کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا دیا

لاہور: (کرائم رپورٹر) لاہور میں ڈاکوؤں نے موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تھانہ گجرپورہ پولیس کے مطابق خاتون ثنا اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جارہی تھی۔ راستے میں پٹرول ختم ہوا تو خاتون نے گاڑی کھڑی کردی۔ اس دوران دو نامعلوم افراد آئے اور خاتون کو بچوں سمیت قریبی کھیتوں میں لے گئے۔ ملزمان نے پہلے خاتون کا زیادتی کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے ایک لاکھ روپے بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات کے دوران متاثرہ خاتون کے دو بچے بھی ہمراہ تھے۔ رواں سال دوران ڈکیتی ذیادتی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پولیس نے2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیا اور فوری طور پر انسپکٹر جنرل پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس سنگین جرم میں ملوث مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے- انشاء اللہ مظلوم خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close