کرائم و کورٹس

صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ قتل

کوئٹہ: (گرین نیوز) صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق نامعلوم شخص شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں ۔ مقتولہ کو دو گولیاں لگیں ۔ شاہینہ شاہین کو جس گاڑی میں لایا گیا پولیس نے وہ قبضے میں لے لی ہے ۔ شاہینہ شاہین سرکاری ٹی وی پر پروگرامز کی میزبانی بھی کرتی تھیں۔ وہ ایک بلوچی میگزین کی مدیر بھی تھیں ۔ شاہینہ شاہین بلوچستا ن میں خواتین کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھاتی رہی ہیں ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close