موسم

کڑکتی بجلیاں،طوفانی بارشیں،لاہور ڈوب گیا

لاہور(گرین نیوز) شہر میں بادل برسنے سے نشیبی علاقے ایک بار پھر ڈوب گئے۔ بی بی پاک دامن، ایمپرس روڈ، برانڈرتھ روڈ، رحمان گلیاں، دل محمد روڈ اور ریلوے روڈ کے علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور تجارتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر رہیں

مون سون کی طویل بارش نشیبی علاقوں کے لیے زحمت بن گئی ہیں۔ کہیں موٹر سائیکل بند ہوئی تو کہیں گاڑی پانی میں پھنس گئی ،نشیبی علاقوں کے مکین گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔

برانڈرتھ روڈ، رحمان گلیاں اور ریلوے روڈ پر کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں، بارش کا پانی دکانوں اور تہہ خانوں میں داخل ہو گیا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ آج کاروبار نہیں ہوسکے گا، تہہ خانے بھی بارشی پانی سے محفوظ نہیں رہے۔ نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں۔

مون سون کے حالیہ سیزن کے دوران باغوں کا شہر بارشوں کے باعث وینس کا منظر پیش کرتا رہا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close