کرائم و کورٹس

صوبائی دارالحکومت میں خاتون سمیت دو افراد قتل

لاہور: (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ چوہنگ چوکی شیر شاہ کے علاقے بستی حیدر شاہ میں یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی۔ فائرنگ کا واقعہ بازار میں پڑی ریت اٹھانے کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ فضیلت بی بی کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 23 سالہ جمیلہ بی بی کے نام سے ہوئی، جس کو بازو پر فائر لگا ہے۔تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قاری ذوالفقار مقتولہ فضیلت کا بھائی ہے جو قتل کی واردت کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، زخمی خاتون جمیلہ بی بی کو تشویشناک حالت میں لاہور جناح ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

دوسری طرف گرین ٹاؤن میں بھی فائرنگ ہوئی، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص قتل ہو گیا، قتل ہونے والے شہری کا نام غفار ہے۔

پولیس کا کہنا کہ مقتول کو تین گولیاں ماری گئیں جبکہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں، لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close