انٹرٹینمنٹ

راحت فتح علی خان کراچی میں بارشوں کے بعد تباہ کاریوں پر غمزدہ

لاہور: (شوبز رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں شدید بارش کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں پر بہت اداس اور غمزدہ ہوں، ہمیں قدرتی آفات پر صبر سے کام لینا چاہیے۔

راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر کراچی کے شہریوں کی مدد کرنا چاہیے، ہزاروں گھر بارش کے پانی میں ڈوب گئے ان گنت شہری بےگھر ہوگئے مصیبت کی اس گھڑی میں کراچی والوں کے ساتھ ہوں ۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے گلوکار نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی سے مجھے خاص محبت ہے، شہر قائد میں میرے لاکھوں چاہنے والے بستے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پریشانی کے اس عالم میں تنہا نہیں چھوڑ سکتا، میں نے ٹیلی ویژن پر کراچی جیسے خوبصورت شہر کو بارش کے پانی میں ڈوبتے دیکھا تو اداس ہو گیا۔ مجھے امید ہے کہ جلد کراچی کی رونقیں لوٹ آئیں گی اور بہت جلد ہم کراچی میں اپنے مداحوں کے سامنے ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close