انٹرٹینمنٹ

یوٹیوبر جے جورج ولیم نے ترکی میں اسلام قبول کر لیا

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جے جورج ولیم پلفری المعروف جے پلفری نے ترکی میں اسلام قبول کرلیا۔

نو مسلم یوٹیوبر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’میں مسلمان ہوگیا‘ کے عنوان سے ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں یہ کسی کے ساتھ شیئر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا لیکن میرے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے سفر سے بہت سے لوگ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

جے پلفری نے کہا کہ میرے لیے یہ ضروری ہے کہ میں اسلام کا پیغام سب کے سامنے لاؤں جو واحدانیت، محبت اور امن کا پیغام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل انہوں نے تُرکی کی سلیمانیہ مسجد کا دورہ کیا اور آخر کار اپنی زندگی کا سب سے بڑا اور اہم قدم اُٹھانے کا فیصلہ کیا۔

07 منٹ اور 25 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں انہیں استنبول کی سلیمانیہ مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جے پلفری نے کہا کہ دنیا بھر میں گھومنے پھرنے کے دوران میں نے حیرت انگیز لوگوں سے ملاقات کی، اپنے اس مستقل سفر کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اور تجربہ حاصل لیکن اس کے ساتھ ہی مجھے روحانی وجود کو سمجھنے کا موقع بھی ملا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close