کرکٹ

ٹی ٹوئنٹی کا پہلا معرکہ، شاہین گوروں کو زور دکھانے کو تیار

اولڈ ٹریفورڈ (گرین نیوز) ٹیسٹ کے بعد شاہینوں کو انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کے کڑے معرکہ کا سامنا، دونوں ٹیمیں کل اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹرمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زور دکھانے کو تیار ہیں، کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کوشش ہوگی ٹی ٹونٹی سیریز میں اچھا پرفارم کریں۔

ٹیسٹ کے بعد شاہینوں کو چھوٹے فارمیٹ کا بڑا چیلنج درپیش ہو گا، ٹیسٹ ہارنے والے شاہین سیریز کی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پرجوش ہیں۔

اولڈ ٹریفورڈ کا میدان  آمنے سامنے ہوں گے  پاکستان اور انگلینڈ  ،،،پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  دونوں ٹیمیں جمعے کو رات دس بجے ان ایکشن ہونگی۔

قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بائولنگ اور  فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

پاکستان  کی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد  ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، کپتانی کا کوئی پریشر نہیں نارمل کرکٹ کھیلوں گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیرز کے آغاز سے پہلے انگلش اوپنر جیسن روئے انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close