موسم

لاہور میں طوفانی بارش،سڑکیں بازار گلیاں،تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

لاہور ( گرین نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے،جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے،جبکہ کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں پر قدرت مہربان ، کہیں بوندا باندی تو کہیں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے گرمی اور حبس کی چھٹی کرا دی،لاہور میں ابر رحمت جم کے برسا،جو کئی علاقوں میں زحمت بن گیا اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

گڑھی شاہو میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا،دوسری جانب واسا حکام نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں،جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ بھی سڑکوں سے پانی ہٹانے میں مصروف ہے۔

سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسم نے انگڑائی لی اور بارش کی چھینٹوں نے موسم رنگین بنا دیا،سانگلہ ہل میں رات کے اوقات میں بادل خوب چمکے جو صبح کے اوقات میں زمین پر آ گئے اور موسم خوشگوار بنا دیا۔

پنڈی بھٹیاں میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ نارووال میں ابر کرم سے قدرت کا ہر رنگ نکھر گیا،منڈی بہاؤالدین میں تیز بارش نے انتظامیہ کا پول کھول دیا اور نکاسی آب نہ ہونے کے باعث گاڑیاں خراب ہو گئیں۔

گوجرانوالہ میں وقفے وقفے کے ساتھ کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی،حافظ آباد میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا،پھالیہ اور علی پور چٹھہ میں بھی بارش ہوئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close