پاکستان

میاں ‌شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ

اسلام آباد: (گرين نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔ میاں شہباز شریف منگل کی صبح گیارہ بجے مولانا فضل الرحمان کے گھر جائیں گے۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں اے پی سی سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے فاصلوں کو کم کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حکومتی کارکردگی اور موجودہ قوانین سمیت اپوزیشن کو متحد کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close