tickersانٹر نیشنلبلاگپاکستانخواتین سپیشلدلچسپ و عجیبصحتعلاقائیکاروبار

میک اپ اور احتیاط ساتھ ساتھ 

سجنا سنورنا ہر عورت کا حق ہے مگر اس حق کو استعمال کرتے ہوئے اپنی جلد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا اور اپنے آپ کو حسین ثابت کرنا کسی طور بھی عقل مندی کا تقاضا نہیں ہے۔ہمارے معاشرے کی اکثر خواتین ایسی ہیں جو میک اپ کے بغیر گھر سے باہر نکلنا بہت برا محسوس کرتی ہیں اور میک اپ کے ساتھ بہت بااعتماد نظر آتی ہیں۔اسی لئے خواتین اپنے حسن کو نکھارنے کیلئے کم یا زیادہ میک اپ کرتی رہتی ہیں چونکہ میک اپ کرنا ایک غیر معمولی فن ہے اور زیادہ تر خواتین میک اپ کی دلدادہ ہوتی ہیں۔

ایسی خواتین جو میک اپ کو اپنی شخصیت کا لازمی جز قرار دیتی ہیں اُنہیں علم ہونا چاہیے کہ میک اپ اشیاء کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کیلئے اور جراثیم سے بچانے کے لئے کیمیائی مادے استعمال کئے جاتے ہیں اور یہ مادے نہ صرف میک اپ کو محفوظ رکھتے ہیں بلکہ خواتین میں کینسر کے پھیلاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ خواتین کو ذہنی اور جسمانی بیماریوں میں بھی مبتلا کرتے ہیں۔اس طرح میک اپ کی وجہ سے درد سر،بلند فشار خون،الرجی اور مختلف غیر متوازن رویئے سامنے آتے ہیں اس لئے خواتین کو چاہیے کہ بلاضرورت میک اپ استعمال نہ کریں کیونکہ لپ کلرز میں سیسہ جیسی دھات بھاری مقدار میں استعمال ہوتی ہیں جو اعصابی نظام میں بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔اس کے علاوہ لپ کلرز کا استعمال گردوں میں ٹیومر کا سبب بھی بنتا ہے،خواتین کو چاہیے کہ میک اپ کو اپنی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے استعمال کریں اور ہر مرتبہ گھر سے نکلتے ہوئے میک اپ کرنے کی بجائے اپنے چہرے کو اتنا صاف ستھرا رکھیں کہ میک اپ کی ضرورت محسوس نہ ہو آج کل مارکیٹ میں معیاری فیس واش،ٹونرز اور کلینرز وغیرہ دستیاب ہیں اسے جلد کی حفاظت کے لئے استعمال کریں اور اگر چہرے پہ داغ دھبے ہیں تو ان کا علاج کروائیں انہیں میک اپ میں نہ چھپائیں اور مہینے میں ایک بار فیشل ضرور کروائیں۔

سیاہ رنگ کی حامل خواتین کو چاہیے کہ وہ ہلکے نارنجی یا گلابی رنگ کی فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں اس سے ان کے چہرے پر صحت مند تازگی کا تاثر دکھائی دے گا۔سیاہ رنگ کی حامل خواتین کو اپنی رنگت چھپانے کیلئے بھاری بھرکم میک اپ سے احتیاط کرنا چاہیے۔میک اپ آرٹسٹ لپ اسٹک کے جن شیڈز کو ترجیح دیتے ہیں ان میں سوفٹ براؤن،پنک،کارپر،سرخ اور برائٹ پنک سرفہرست ہیں ان شیڈز کو لگا کر پارٹیوں میں جانے سے آپ کی شخصیت خاصی دلکش نظر آتی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
Close