tickersانٹر نیشنلانٹرٹینمنٹبلاگپاکستانکرکٹہماری ٹیم

ابرار ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لینے والے 13ویں پاکستانی بولر بن گئے

ملتان ;کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ  کھیلی جارہی ہے جہاں انگلینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کررہی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر   ابرار احمد نے  عمدہ بولنگ کرتے ہوئے   انگلینڈ کی 7   وکٹیں اڑادیں،   ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو  پر پانچ وکٹوں سے زائد لینے والے 13 ویں بولر بن گئے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ  میچ کے پہلے روز کا دوسرا سیشن جاری ہے جہاں  انگلینڈ کی ٹیم 41 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بناچکی ہے۔

میچ کے پہلے روز  انگلش کھلاڑیوں زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اوپننگ کی لیکن دونوں کی پارٹنر شپ 9 اوورز  بھی مکمل نہ کرسکی،   ابرار احمد نے اپنے پہلے اوور میں ہی  زیک کرالی کو  19 رنز  کے ساتھ بولڈ کردیا،  جس کے بعد ابرار احمد نے ہی 19 ویں اوور میں بین ڈکٹ کی وکٹ لیتے ہوئے انگلینڈ کی اہم شراکت توڑ ڈالی۔

اس کے بعد  اسپن بولر ابرار  نے ہی  بین ڈکٹ کو 63 ، جوروٹ کو  8 رنز  ، اولی پوپ کو 60 ، ہیری بروک کو صرف 9  ، کپتان بین اسٹوکس کو 30 ، ول جیکس کو 31 رنز پر  پویلین بھیج دیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
Close