SEHAR-GADGETS_WORLDtickersبلاگپاکستانعلاقائیکالم نگار (روزنامہ سحر)

مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

 جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر دفاعی ادارہ اپنی حدود میں رہے تو ہم انہیں سیلوٹ کریں گے۔

بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا آئین کے تحت دیے ہوئے اصولوں اور دائرہ کار کو احترام دیں اور سب ادارے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ان کا کہنا تھا جب داخلی طور پر کمزور ہوتے ہیں تو دنیا بھی ہماری کمزوری کا فائدہ اٹھاتی ہے، 70 سال پہلے ہم طاقتور تھے اور اب ہم کمزور ہیں، آج ہم ملک کو کیوں اتنا نیچے لے گئے ہم ملک کی معیشت کے لیے پریشان ہیں۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا ہمارا آج سب سے بڑا مسئلہ معاشی بدحالی ہے، پاکستان کی معیشت زمین بوس ہوچکی، ہمیں اس صورتحال سے نکلنا اور پاکستان کو مستحکم کرنا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا اگر سیاسی اور معاشی استحکام چاہیے تو ہمیں مستحکم دفاع بھی چاہیے، اگر دفاعی ادارہ اپنی حدود میں رہے تو ہم ان کو سلیوٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے ہماری دوستی معاشی استحکام میں تبدیل ہوئی، ہم نے چین کو تجویز دی تھی کہ شاہراہ ریشم کو دوبارہ تجارت کے لیے فعال کر سکتے ہیں لیکن 2014 میں چین کے سربراہ کے لیے پاکستان کا راستہ روکا گیا، ایران کے ساتھ پڑوسی ہونے کے باوجود ہمارے تعلقات میں گرمجوشی نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
Close
Available for Amazon Prime