tickersانٹر نیشنلبلاگپاکستانعلاقائی
پاکستان کی سعودی عرب سے مزید تعاون کی درخواست


پاکستان نے زرمبادلہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سعودی عرب سے مزید تعاون کی درخواست کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال جون کے اختتام تک 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے جس کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی طرف سے درخواست توانائی کی خریداری اور بجٹ سپورٹ کے لیے کی گئی ہے، 3 ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کے طور پر قرض کی درخواست کی گئی ہے جبکہ دیگر پیمنٹ پر مزید 1.2 ارب ڈالر مالیت کا تیل اور یوریا کھاد بھی لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر سپورٹ کی درخواست سعودی سفیر کے ذریعے کی گئی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل ہی سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک کے پاس رکھے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کا دورانیہ بڑھایا ہے۔