tickersپاکستانعلاقائیکاروبار

پنجاب حکومت کی پنشن سے متعلق انوکھی منصوبہ بندی

پنجاب حکومت کی انوکھی منصوبہ بندی، صوبے میں پنشن کی مد میں سالانہ اخراجات کم کرنے کیلئے بھی اب قرض لیا جائیگا، پنجاب حکومت عالمی بینک سے پینشن ریفارمز کیلئے دو ارب روپے کا قرض لےگی۔

پنجاب میں پنشن کی مد میں سالانہ تین سو ارب روپے کے اخراجات کو حکومت پنجاب بوجھ سمجھنے لگی ہے،جس میں ریفارمز کے لیے بیشتر تجاویز پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔دوسری جانب عالمی بینک نے بھی پرائڈ پروگرام کے نام سےحکومت پنجاب کو چند سفارشات کی ہیں،تنخواہوں کی مد میں دی جانے والی میڈیکل انشورنس کی رقم ختم کرنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب ریٹائرمنٹ کے موقع پر دی جانے والی گریجوٹی کی رقم میں دس فیصد کمی کی سفارشات کی گئی ہیں۔پنجاب حکومت کا ماننا ہے کہ ان سفارشات پر عملدرآمد سے سالانہ 18 سے 20 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پینشن کے اخراجات کم کرنے کے بدلے میں یہ قرض وصول کیا جائیگا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
Close