tickersبلاگپاکستانتعلیمدلچسپ و عجیبصحتعلاقائی

شاہد خان آفریدی نے طالب علموں کا ڈوب ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا

 اسلام آباد:مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے تعلیمی اداروں میں نشے کی بڑھتی ہوئی لت کے پیش نظر والدین اور اساتذہ کو طالب علموں کا ڈوب ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

 شاہد آفریدی نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچوں میں منشیات کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جس کا تدارک ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ”میں بھی اپنے بچوں سے محبت کرتا ہوں اور آپ بھی کرتے ہیں لیکن یہ محبت ایسی ہونی چاہیے کہ ہمیں اندھا نہ کر سکے۔ ہمیں بچوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے۔“ شاہد آفریدی نے نشے کی لت کے انسداد کے لیے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ”تمام والدین اور اساتذہ سے درخواست ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں ہر طالب علم کا سال میں دو بار ڈوب ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے۔تاکہ بعد میں پچھتانے کی بجائے پہلے ہی ہم اپنے بچوں کو اس لت سے بچا سکیں۔“

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close