tickersانٹر نیشنلبلاگعلاقائیکرکٹ

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا

ویرات کوہلی دو درجے تنزلی کے بعد نوویں پوزیشن پر چلے گئے 

 دبئی:انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم  نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آئی سی سی درجہ بندی کے مطابق کپتان بابراعظم  ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دو درجے تنزلی کے بعد نوویں پوزیشن پر چلے گئے۔

اسی طرح آسٹریلیا کے مارنوس لابوشنے دنیا کے نمبرون بلے باز، انگلینڈ کے جوروٹ کی دوسری اور کین ویلیمسن ٹاپ ٹین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

رینکنگ میں محمد رضوان سترویں، فواد عالم اٹھارہویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ عابد علی بیسویں نمبر، اظہر علی کی چوبیس  ویں اور اسد شفیق بیالیس ویں پوزیشن ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close