tickersانٹر نیشنلبلاگپاکستاندلچسپ و عجیبصحت

پی ایس ایل7: 20 رکنی سکواڈ میں 9 کورونا کیسز آنے پر میچ منسوخ ہوگا

ایس او پیز کے تحت 8 کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق ہوگا، ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھے جائیںگے

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے 7ویں ایڈیشن کے لیے کورونا ایس او پیز تیار کر لی گئیں، ٹیم کیلئے 12 مکمل فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی ۔ پی ایس ایل کا 7 واں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کی گئی ہیں جس کے مطابق اگر کسی ٹیم کے 20 رکنی سکواڈ میں سے 9 کھلاڑیوں کے کویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تو میچ ملتوی کر دیا جائے گا۔

تیار کردہ ایس او پیز کے تحت 8 کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور متاثرہ کھلاڑی 10 دن کے لیے قرنطینہ میں جائے گا جبکہ اس کا متبادل سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں میں سے چنا جائے گا۔ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھے جائیں گے ، کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹ چلیں گی، ایک وقت میں 2 ٹیمیں سفر کریں گی ۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کا سپلیمنٹری ڈرافٹ جمعرات اور جمعے کو ہوگا، ہر ٹیم مزید 2 ،2 کھلاڑی منتخب کرے گی، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ کے لئے دستیاب ہوں گے۔                                                                                    

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close