tickersبلاگپاکستانصحتعلاقائیموسم

لاہور ، کراچی اور حیدر آباد میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

لاہور: ملک بھر کی طرح لاہور ، کراچی اور حیدر آباد میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں ہوئی جہاں بارش 36 اعشاریہ 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

لاہور میں گزشتہ سے پیوستہ روز سے شروع ہونے والی  رم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن بڑھ گئی ہے ۔  پنجاب کے دیر علاقوں جن میں سرگودھا ،سیالکوٹ ، رحیم یار خان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، ملتان و دیگر شامل ہیں  ان میں بھی  وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ۔

ادھر کراچی اور حیدر آباد میں بھی بارش برسی ، کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں ہوئی جہاں بارش 36 اعشاریہ 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ گلشن حدید میں  32 ملی میٹر ، سعدی ٹاؤن میں 22 اعشاریہ ایک ملی میٹر،  پی اے ایف فیصل بیس  میں 22 ملی میٹر ، ناظم آباد میں  23 ملی میٹر ،  ایم او ایس اولڈ ایریا میں 20 اعشاریہ 7ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 20 اعشاریہ 4 ملی میٹر  ،  پی اے ایف مسروربیس میں  20 ملی میٹر ، یونیورسٹی روڈپر 22 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

نارتھ کراچی میں 22 ملی میٹر ، اورنگی ٹاؤن میں   14 اعشاریہ 8 ملی میٹر ، قائد آباد میں  28 ملی میٹر  ،  کیماڑی میں  16 اعشاریہ 5 ملی میٹر اورگلشن معمار میں 20 اعشاریہ ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

حیدر آباد میں بھی ابر کرم برسا  اور ہوا میں موجود سموگ  و دیگر گرد و غبار کو بہا لے گیا مگر بجلی کا سسٹم بیٹھنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close