tickersانٹرٹینمنٹبلاگپاکستانخواتین سپیشل

اداکاری مشکل آرٹ ،فنکارکی پوری زندگی باریکیوں کو سمجھنے میں گزر جاتی ہے ‘ وسیم عباس

مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر آج بھی فن کا ایک طالبعلم ہوں

لاہور : سینئر اداکاروسیم عباس نے کہا ہے کہ اداکاری ایک مشکل آرٹ ہے اور فنکار کی پوری زندگی اس کی باریکیوں کو سمجھنے میں گزر جاتی ہے ،کوئی بھی پرفیکٹ نہیں سکتا کیونکہ کسی بھی شعبے میں ہر روز کچھ نیا سیکھنے کوملتا ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وسیم عباس نے کہاکہ تھیٹر، ٹی وی اور فلموں پر کام کرچکا ہوں اور ذاتی پروڈکشن بھی کی ہے ۔

میں نے ایک بھرپور زندگی گزاری ہے اور اس سے مطمئن ہوں انہوں نے کہا کہ لاہور ڈرامہ انڈسٹری کا مرکز تھا مگر چند نا اندیش لوگوں کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری کراچی منتقل ہو گئی اور اسی وجہ سے بہت سارے فنکاروں کو لاہور چھوڑ کر کراچی شفٹ ہونا پڑا وسیم عباس نے کہا کہ مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر آج بھی خود کو فن کا ایک طالبعلم سمجھتا ہوں ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close