tickersبلاگپاکستاندلچسپ و عجیبعلاقائیکرائم و کورٹس

کراچی،شاہ فیصل کالونی میں بیوی نے دوست کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا ، ملزمہ گرفتار، ساتھی فرار

کراچی : شاہ فیصل کالونی میں بیوی نے دوست کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا ، ملزمہ گرفتار ساتھی فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 3پتھر روڈ کے قریب گھر سے ایک شخص کی لاش ملی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پرپہنچ گیا، پولیس نے موقع معائنے کے بعد لاش کو ایمولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اس حوالے سے ایس ایچ او شاہ فیصل شمس الزماں نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 48سالہ لیاقت رفیق کے نام سے ہوئی جسے گھر کے اندر ہی تیز دھار آلے کے پے درپے وار کرکے قتل کیاگیا ہے 

جس وقت پولیس گھر پہنچی تو مقتول کی اہلیہ گھر میں موجود تھی،ابتدائی تفتش کے دوران علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ مقتول لیاقت رفیق کی جس گھر سے لاش ملی وہ مقتول کی اہلیہ نجمہ پروین نے اکمل نامی شخص کی مددسے کرائے پر لے رکھا تھا نجمہ پروین اپنے شوہرسے جھگڑا کر کے بچوں کے بغیرالگ گھر لے کر رہے رہی تھی چند روز قبل ہی اطلاع ملنے پر مقتول لیاقت بچوں کے ہمراہ نجمہ کے گھر پہنچ گیا اوراس کے ساتھ رہنے لگا اس وجہ سے اکمل کا گھر پر آنا جانا بند ہوگیا تھا

ایس ایچ او کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران نے مقتول کی بیوہ اور اس کے دوست پر شک تھا جس پر پولیس نے مقتول کی بیوہ نجمہ کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کیا تو دوران تفتیش مقتول کی اہلیہ نے قتل سکی واردات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی اپنے محلے دار اکمل سے دوستی تھی جس کی وجہ سے ا سکااپنے شوہر سے جھگڑا رہتا تھا۔

 پولیس نے مقتول کی بیوی کو باقاعدہ گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملزمہ کا دوست اکمل واردات کے بعد سے فرار ہے جسکی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close