tickersبلاگپاکستانخواتین سپیشلدلچسپ و عجیبکرائم و کورٹس

تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود کورونا کا شکار ہوگئی، اریج فاطمہ

اوٹاوا :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریج فاطمہ تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود کینیڈا میں کورونا کا شکار ہوگئیں۔ اریج فاطمہ نے انسٹاگرام پر کینیڈا سے کورونا ٹیسٹ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اٴْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ اٴْن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رواں ہفتہ بہت ہی مشکل تھا‘۔

اداکارہ نے بتایاکہ’ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے باوجود کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں‘۔اٴْنہوں نے خود میں ظاہر ہونیوالی بیماری کی علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ’بیماری کا آغاز شدید سر درد سے ہوا جو سارا دن جاری رہا اور پھر اگلے دن ناک بہنا شروع ہوئی‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’پہلے دو دن تو اٴْنہیں لگا کہ یہ ڈسٹ الرجی ہے لیکن پھر کورونا ٹیسٹ کی کمی کی وجہ سے اٴْنہوں نے کورونا کا ہوم ٹیسٹ کیا جوکہ مثبت آیا تاہم ان کے شوہر عزیر کا کورونا ٹیسٹ منفی تھا‘۔

اریج فاطمہ نے لکھا کہ’اس سے اگلے دن ان کے بیٹے عیسٰی کو بخار ہوگیا اور اٴْن کا سارا دھیان اگلے تین دن تک بیٹے کی طرف رہا اور پھر اچانک اٴْن کے شوہر عزیر کو بھی اٴْن کی وجہ سے کورونا ہوگیا‘۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ’ اٴْن کی فیملی کے تمام افراد میں کورونا کی علامات ایک دوسرے سے مختلف تھیں، لیکن الحمدللہ اب ہم صحت یاب ہو رہے ہیں‘۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close