tickersبلاگپاکستانعلاقائی

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خیبر پختونخواہ میں جے یو آئی کا جیتنا بد قسمتی قرار دے دیا

فیصل آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی (ف) کی کامیابی کو بد قسمتی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان غیر جانبدار امپائر پر یقین رکھتے ہیں اور ہم صاف شفاف انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کا جیتنا بدقسمتی ہے،پی ٹی آئی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش پہلے سال سے کی گئی،ہم پر تنقید ہوتی ہے کہ ہم لوٹے گئے پیسے واپس نہیں لاسکے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام ہے، سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے مسائل کا حل دینا اورپارلیمان کو لوگوں کے مسائل حل کرنا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو قومی سیاست کرنی چاہئیے، کے پی الیکشن سے زیادہ شفاف انتخابات تاریخ میں نہیں ہوئے،پنجاب میں بھی صاف وشفاف بلدیاتی انتخابات ہوں گے ،آپ ہارتے ہیں تو کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔چیئرمین نیب کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ چئیرمین نیب کی تعیناتی ،احتساب اور عدلیہ میں اصلاحات پر اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے،احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہئیے یہ ان کا ملک ہے۔ نوازشریف عوام کا پیسہ واپس کریں، عوام نوازشریف سے پراپرٹی سے متعلق سوال پوچھ رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف آئیں ، پیسہ واپس کرکے جہاں جانا چاہیں، جا سکتے ہیں، بڑی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے چاہئیے، انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2 ہفتے ادارو ں کے خلاف ،2 ہفتے پاوں میں پڑے ہوتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close