tickersبلاگپاکستاندلچسپ و عجیبکرائم و کورٹسکرکٹ

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ ،مسلح شخص گاڑی چھین کر فرار

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے  کہا ہے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور مسلح افراد اسے چھین کر فرار ہو گئے ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ میں بالکل محفوظ ہیں اور مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھتیجے کی شادی کی واپسی پر میری گاڑی پر فائر کیا گیا اور موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے میری گاڑی کی طرف پستول تان لی ، میں نے ابھی گاڑیاں بدلی تھیں ، میرا پرسنل سیکریٹری اور ڈرائیور گاڑی میں تھے ، یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے ؟ ؟ یہ بزدلوں، ٹھگوں اور لالچی لوگوں کی ریاست ہے۔

ریحام خان کا اپنے ایک اور پیغام میں کہناتھا کہ میں نے پاکستان میں اوسط پاکستانی کی طرح جینے اور مرنے کا انتخاب کیا ہے ، خواہ یہ بزدلانہ ٹارگٹ حملہ تھا یا جڑواں شہروں کی مرکزی شاہراہ پر صرف لاقانونیت کی انتہا۔اس نام نہاد حکومت کو اس کا جواب دہ ہونا چاہیے ، اپنے وطن کیلئے میں گولی بھی کھا سکتی ہو ں۔

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کا کہناتھا کہ ’’ میں محفوظ ہوں، دعائیں ہی وہ واحد ڈھال ہے جو ہمیں کمزور ایمان والوں کے شیطانی عزائم سے بچاتی ہے ۔جزاک اللہ ‘‘۔

ریحام خان کا کہناتھا کہ ہم نے اسلام آباد کی شمس کالونی کے پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔‘‘ ابھی تک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close