tickersانٹرٹینمنٹبلاگپاکستان

عدنان صدیقی کی سیلفی 2022ء کی پہلی وائرل میم بن گئی

2021ء میں میمز کا جاری رہنے والا سلسلہ اب نئے سال میں بھی داخل ہوچکا ہے – 

 کراچی:سوشل میڈیا پر 2021ء میں میمز کا جاری رہنے والا سلسلہ اب نئے سال میں بھی داخل ہوچکا ہے۔ میمرز نے معروف اداکار عدنان صدیقی کو نشانے پر لے لیا اور ان کی سیلفی اس سال کی پہلی میم قرار پائی۔

انسٹاگرام پر 4 روز قبل ’میرے پاس تم ہو‘ کے اداکار عدنان صدیقی نے ویڈیوز اور سیلفی شیئر کی تھی جس میں وہ محکمہ کسٹم کی جانب سے ضبط شدہ منشیات کو آگ لگانے کی تقریب میں شریک تھے۔

عدنان صدیقی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’منشیات کے خلاف جنگ جاری ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ضبط شدہ منشیات کو آگ لگانے کی تقریب کسٹم کی جانب سے کراچی میں منعقد کی گئی۔ منشیات وہ برائی ہے جو ہماری قوم اور نوجوان نسل کو تباہ کرتی ہے۔ اس پیغام کا مقصد منشیات کو راکھ میں تبدیل کرنا ہے۔‘

عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ ’میں اس تقریب میں بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا جہاں محکمہ نے پورے سال کی گئی کارروائیوں میں اسمگل اور ضبط شدہ منشیات کو آگ لگا کر راکھ کیا۔ منشیات میں شراب، سگریٹ، ممنوعہ چھالیہ شامل تھی۔ راکھ کی گئی منشیات کی مالیت 20 لاکھ 5 ہزار ڈالرز تھی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close