tickersبلاگپاکستانتعلیمعلاقائیموسم

سندھ کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ، سرکاری و نجی سکول کھل گئے

کراچی : سندھ کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں ختم ہو گئیں ، سندھ بھر میں تمام نجی و سرکاری سکول کھل گئے ہیں ۔

محکمہ تعلیم سندھ نے  صوبے میں 20 دسمبر سے 2 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی تھیں جو گزشتہ روز ختم ہو گئیں ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آج کھلنے والے سکولوں میں حاضری میں کمی دیکھی گئی ۔ 

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں آج سے موسم سرما کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔  نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج سے سکول ، کالج اور یونیورسٹیوں میں سردیوں کی تعطیلات ہوں گی جو 12 جنوری تک جاری رہیں گی ۔

 واضح رہے کہ بالائی علاقوں میں  24 دسمبر سے 28 فروری تک سردیوں کی چھٹیاں دی گئی ہیں ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close