tickersبلاگتعلیم

سندھ ؛ نئے تعلیمی سال کا شیڈول جاری‘ امتحانات کی تاریخ بھی بتادی گئی

صوبائی محکمہ تعلیم نے نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2022 سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ رواں سال شارٹ سلیبس کی بجائے مکمل سلیبس میں سے امتحان لیا جائے گا

کراچی :صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2022 سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، نئے تعلیمی سال کا شیڈول جاری‘ امتحانات کی تاریخ بھی بتادی گئی ، رواں سال شارٹ سلیبس کی بجائے مکمل سلیبس میں سے امتحان لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے رواں سال میں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق شیڈول جاری کیا گیا ہے ، جس میں محکمے کا کہنا ہے کہ صوبے میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل 2022 سے ہوگا ، جماعت اول سے 7 کے سالانہ امتحانات 10 سے 20 مارچ تک ہوں گے ، میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے جب کہ ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات 18 جون سے شروع ہوں گے۔

علاوہ ازیں محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کل سے سندھ بھر میں تعلیمی سلسلہ بحال ہوجائے گا ، ہفتے اور اتوار کی تعطیل کے باعث 15 دن بعد تعلیمی عمل بحال کررہے ہیں ، محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت تعلیمی کلینڈر پر عمل ہوگا ، طلبا کل سے تعلیمی مراکز پر اپنی تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے ، سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک تھی ، ہفتہ وار چھٹی کے باعث تعلیمی سلسلہ کل سے شروع ہوگا ، واضح رہے کہ سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات بھی نظر آئے کیوں کہ سندھ حکومت چھٹیوں کی مخالف تھی اور موقف اپنایا کہ کورونا کے باعث پہلے ہی کئی چھٹیوں ہوچکی ہیں اور بچوں کا تدریسی عمل بھی متاثر رہا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close