tickersانٹر نیشنلبلاگکرکٹ

بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 14 رنز سے ہرا دیا

ہوبارٹ:آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 14 رنز سے ہرا دیا، ہفتہ کو ہوبارٹ میں کھیلے گئے لیگ کے 29 ویں میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، جیمز بازلی نے 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

نیتھن ایلیز نے تین اور ٹام راجرز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ ٹام راجرز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زیویر بارٹیلٹ نے 4 اور مجیب الرحمان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ زیویر بارٹیلٹ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close