tickersانٹر نیشنلپاکستانکرکٹ

محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے لیے ایک اور اعزاز

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کی گئی نامزدگیوں میں پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ انگلینڈ کے جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن شامل ہیں۔ محمد رضوان نے رواں سال سب سے زیادہ 1 ہزار 915 انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ جو روٹ سال بھر میں 1 ہزار 855 انٹرنیشنل رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں کیلنڈر ائیر میں ریکارڈ ایک ہزار 326 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے رواں سال سب سے زیادہ 78 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میچز میں 47، ٹی 20 میں 23 اور ون ڈے میچز میں 8 وکٹیں لیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close